the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔27۔دسمبر (اعتماد نیوز)کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ 28فبروری سے قبل تمام کانگریس زیر اقتدار ریاستوں میں لوک پال بل کو عملا نافذ کیا جائیگا۔آج دہلی میں کانگریس کے وزرائے اعلی کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کالا



بازاری کے روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ راشن کے اشیا کی سربراہی میں شفافیت‘اور غذائی تحفظ اسکیم کو بھی مناسب انداز میں عمل میں لایا جائیگا۔ راہول گاندھی نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کانگریس کی وجہ سے ہی لوک پال بل کی منظوری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی ایکٹ‘اور لوک پال بل کانگریس کے دور میں ہی متعارف کی گئیں۔ اس پریس میٹ میں کانگریس لیڈر اجئے ماکن بھی موجود تھے۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.